تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کامران خان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت کو الیکشن سمیت اہم امور پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔ عمران خان کے مطابق نئی منتخب حکومت ہی اگلے آرمی چیف کا انتخاب کرے جب تک جنرل قمر باجوہ کو عہدے پر توسیع دی جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن کے حوالے سے تمام ترامور پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں معافی مانگ لیتے اگر جج صاحبان انہیں بولنے کا موقع دیتے۔ انہوں نے اس جانب اشارہ بھی دیا کہ ممکن ہے کہ اگلی سماعت میں وہ معافی مانگ بھی لیں۔ امریکا مخالف مہم پر اُن کا کہنا تھا کہ وہ اینٹی امریکا نہیں۔
Discussion about this post