ترکی میں پاکستانی سفارت خانے کو ایک خط موصول ہوا۔ جو ایک 5 برس کے بچے یونس ہاجد نے لکھا تھا۔ خط ٹوٹی پھوٹی عبارت سے آراستہ تھا۔ جس میں 50 لیرا ( ترکس کرنسی ) کا نوٹ بھی لگا ہوا تھا۔ یونس ہاجد نے اس خط میں تحریر کیا کہ سفیر صاحب! ہم اپنے برادر ملک پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بہت غمزدہ ہیں اور اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں،میری والدہ آپ لوگوں کے لیے قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہیں اور میرا پورا خاندان آپ کے لیے دعاگو ہے۔ اسکول ٹرپ کے لیے اپنی جمع شدہ جیب خرچ اپنے برادر پاکستان کو دیتا ہوں ، اللہ آپ کی مدد فرمائے۔
Discussion about this post