سوشل میڈیا پر ایک خاتون ٹیچر اور ایک چھوٹے بچے کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی، جسے 13 دنوں میں کئی کروڑ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ننھا منا بچہ ٹیچر کے روٹھنے پر خفا ہےاور اپنی معصومانہ باتوں سے ٹیچر سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ انہیں تنگ نہیں کرے گا۔ یہ ویڈیو بھارتی شہر الہ آباد کے اسکول سیٹھ آنندرم جے پوریہ اسکول کی ہے۔ویڈیو میں نظر آنے والی ٹیچر کا نام وشاکا ترپاتھیہیں جوکئی برسوں سے تدریس کے شعبے میں کام کر رہی ہیں۔ خاتون ٹیچر گزشتہ ایک سال سے سیٹھ آنندرم جے پوریہ اسکول میں نرسری اور اپر کلاسز کو پڑھا رہی ہیں۔ وشاکا نے زرعی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور تدریس کے شعبے میں قدم رکھا۔ ان کے پڑھانے کے انداز کو بچے کے ساتھ ساتھ ساتھی اساتذہ نے بھی بہت سراہا ہے۔ وشاکاکہتی ہیں کہ یہ ویڈیو رواں ماہ کا ہی ہے ۔ اس دن بھی اسکول میں روزمرہ کی طرح سرگرمیاں جاری تھیں۔ اس دوران ایک طالب علم اطہر نے شرارت کی۔ وہ بہت زیادہ تنگ کررہا تھا۔ جسے خاتون ٹیچر نے انوکھے انداز میں سمجھایا جبکہ دوسری ٹیچر ویڈیو بناتی رہیں۔ ساتھی ٹیچر نشا کے مطابق وہ لمحہ بہت دل کو چھو لینے والا تھا، مجھے اچھا لگا کہ میں نے اسے کھینچ لیا، وشاکا نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور پھر یہ وائرل ہوگئی۔
Discussion about this post