حال ہی میں اسد رؤف اس وقت خبروں میں آئے تھے جب یہ معلوم ہوا کہ انہوں نے لاہور میں پرانے کپڑوں کی ایک دکان کھول لی ہے۔ 66 برس کے سابق آئی سی سی ایمپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔ پاکستانی ایمپائر ا 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کرچکے تھے جبکہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔ اسد رؤف کو 2013 میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کا سامنا رہا جس کے نتیجے میں ان کا کیرئیر زوال پذیر ہوگیا۔ انہیں چیمپئنز ٹرافی کے میچ آفیشلز کے پینل سے نکال دیا گیا جبکہ ممبئی پولیس نے 21 ستمبر 2013 کو غیرقانونی سٹے بازی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں دھوکہ دہی اور فراڈ کا مرتکب قرار دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسد رؤف کی اس سارے معاملے میں کوئی غلطی رپورٹ نہیں ہوئی تھا۔
Discussion about this post