ملکہ برطانیہ الزبتھ کی ۤآخری رسومات میں دنیا بھر کی شخصیات نےشرکت کی۔ 10 دن سے برطانیہ میں سوگ منایا جارہا ہے۔ ملکہ کا تابوت دعائیہ سروس کے بعد ویسٹ منسٹر ایبے سے ولنگٹن آرچ لایا گیا۔ آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ہی ہوئیں ۔ جس میں امریکا، کینیڈا، فرانس سمیت دنیا بھر سے تقریباً 500 معززین شریک ہوئے۔ ان میں جو بائیڈن کے علاوہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف بھی نمایاں ہیں۔ جبکہ سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، گورڈن براؤن، ڈیوڈ کیمرون، تھریسا مے اور بورس جانسن بھی شریک ہیں۔ ملکہ الزبتھ کا تابوت سینٹ جارج چیپل کے نیچے شاہی والٹ میں اتارا گیا۔ یاد رہے کہ شاہی والٹ کئی برطانوی بادشاہوں کی آخری آرام گاہ ہے، یہاں ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ بھی دفن ہیں۔ دو منٹ کی خاموشی کے بعد قومی ترانے کے ساتھ ہی دعائیہ سروس کا اختتام ہوا۔
Discussion about this post