پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم شام میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے لیے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔جس کے تحت حسن اسکوائر فلائی اوور ، سوک سینٹر پل اور ایکسپو سینٹر بائیں طرف نیشنل اسٹیڈیم کی طرف مڑتے ہوئے لیاقت آباد اور یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ اسی طرح کارساز، حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ کارساز سے نیشنل اسٹیڈیم سگنل تک صرف چھوٹی گاڑیوں اور بائیکس کے لیے کھلا رہے گا۔ اس روٹ پر پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ملینیم مال، ڈالمیا روڈ راشد منہاس روڈ سے نیشنل اسٹیڈیم سگنل تک صرف چھوٹی گاڑیوں اور بائیک کے لیے کھلا رہے گا۔ اس روٹ پر پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔
نیوٹاؤن، اسٹیڈیم روڈ یونیورسٹی روڈ سے لیاقت اور آغا خان اسپتال کی طرف مڑنے والی سڑک صرف چھوٹی گاڑیوں اور بائیک کے لیے کھلی رہے گی۔ تمام قسم کی ہیوی ٹریفک کو سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 اور حسن اسکوائر کی طرف موڑ دیا جائے گا، جبکہ پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ تک بند رہے گا۔
Discussion about this post