انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے متعارف کردہ نئے قوانین کے مطابق اگر کسی بلے باز کے مارے ہوئے شاٹ پر وہ کیچ آؤٹ بھی ہوگیا اور اس دوران اُس نے کراسنگ کربھی لی تو گیند نیا بلے باز ہی کھیلے گا۔ اسی طرح گیند پر تھوک لگانے کی پابندی برقرار رہے گی جبکہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں نیا بلے باز 2 منٹ میں کھیلنے کے لیے تیار ہوگا۔ اس سے قبل یہ شرط 3 منٹ کی تھی۔ مقررہ وقت گزر جائے تو حریف کپتان ٹائم آؤٹ کی اپیل کرسکتا ہےجبکہ ٹی ٹوئنٹی میں یہ ایک منٹ 30 سکینڈ تک کے لیے ہوگا۔ بالر نے اگر گیند کے لیے بھاگنا شروع کیا اور اس دوران فیلڈنگ میں تبدیلی کردی گئی تو ڈیڈ بال کے ساتھ حریف ٹیم کو 5 اضافی رنز بھی ملیں گے۔
گیند ڈیلیور ہونے سے پہلے وکٹ سے باہر آنے والے اسٹرائیکر کو تھرو کرنے کی کوشش پر امپائر ڈیڈ بال دینے کا پابند ہوگا۔ آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق نان اسٹرائیکر گیند پھینکے جانے سے پہلے رن لینے کے لیے کریز سے آگے آجائے گا تو بالر کی طرف سے وہ رن آؤٹ غیر منصفانہ نہیں ہوگا بلکہ باقاعدہ رن آوٹ کہلائے گا۔یہ تمام تر نئے قوانین یکم اکتوبر سے نافذ کیے جارہے ہیں۔
Discussion about this post