پاکستان کے دورے پر آئیں ہالی وڈ سپر اسٹار اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی نمائندہ خصوصی انجلینا جولی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں سیلاب کی تباہ کاریاں اور متاثرین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ واقعی پاکستان اس وقت مشکلات میں گھرا ہوا ہے اور عالمی برادری پاکستان کی مزید امداد کرے۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے اپنی زندگی میں اس قدر تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ انجلینا جولی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی کاوشیں قابل ذکر ہیں جنہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی ہرممکن مدد کی ۔ سیلاب زدہ علاقوں میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ وہ بچ بھی جائیں تو موسم سرما آ رہا ہے اور فصلیں تباہ ہیں تو حالات اور بھی مشکل ہو سکتے ہیں۔ انجلینا جولی کے مطابق اس وقت ان کا دل پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔
Discussion about this post