اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے دائمی وارنٹ معطل کردیے۔ جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار واپس پاکستان آجائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔ انہوں نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ وہ اسحاق ڈار کو واپسی پر گرفتار نہ کریں۔ عدالت نے واضح کیا کہ وارنٹ گرفتاری اس وقت مکمل طور پر کینسل ہوں گے جب اسحاق ڈار عدالت کے روبرو ہوں گے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7 اکتوبر تک معطل کردیے ہیں۔
Discussion about this post