سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، کے ایم سی کو بجلی کے بلوں میں ٹیکس کی وصولی سے روک دیا گیا۔ سماعت کے موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب پر واضح کردیا کہ وہ اگر عدالت کو مطمین کردیں گے تو ٹیکس بحال کردیا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کہتے تھے کہ یہ ٹیکس 50 روپے سے 200 روپے تک ہے، براہ مہربانی اس ٹیکس کو ابھی نہ روکیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے مطابق نارمل طریقے سے جیسے ریکوری کرنا ہے کریں، کسی تیسری پارٹی کے ذریعے ریکوری کریں، کے الیکٹرک سے نہ کرائیں، عدالت نے کے ای اور ایڈمنسٹریٹر پر اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ یقین دہانی کرائیں کہ جو ٹیکس نہیں بھرے گا ، اس کی بجلی نہیں کاٹی جائے گی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں کے الیکٹرک نے بجلی کے بلز میں کے ایم سی چارجز بھی لینا شروع کردیے تھے۔ جس پرکراچی کے شہریوں نے غم و غصہ دکھایا تھا۔ کئی شہریوں نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا پھینکنا شروع کردیاتھا۔
Discussion about this post