اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے کا اعزازی کرنسی نوٹ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جسے اب جمعے سے عوام حاصل کرسکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق اس اعزازی نوٹ کو خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس اعزازی کرنسی نوٹ کے ایک طرف قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال ، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں جبکہ دوسری طرف مارخور اور دیودار کے درخت کی تصاویرشائع کی گئی ہیں۔ اس منظرکشی کو ماحولیاتی تبدیلیوں پر قومی عزم کو پیش نظر رکھتے ہوئے پیش کیا گیاہے۔یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 1997 میں بھی ۤآزادی کے 50 برس مکمل ہونے پر 50 روپے کا کرنسی نوٹ جاری کیا گیا تھا۔
Discussion about this post