حکومت کے مطابق یہ پہلی ٹرانس جینڈر اینٹی ہراسمنٹ ہاٹ لائن ہے۔ جس کے تحت خواجہ سرا ہاٹ لائن نمبر 1099 پر کال کرکے اپنی شکایات درج کراسکے ہیں۔ خواجہ سراؤں کے لیے یہ سروس وزیرِ اعظم کے اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ اور وزارتِ انسانی حقوق کے تحت بنی ہے۔ ہیڈ آف پرائم منسٹر اسٹریٹیجک ریفارمز سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ یہ سروس تمام صوبوں کے آئی جی دفاتر اور وزارتِ انسانی حقوق کے ساتھ بھی منسلک ہو گی۔ کسی بھی شکایت پر 24 گھنٹے میں ایکشن لیا جائے گا، 48 گھنٹےتک میں ایکشن نہ لیا گیا تو وزارتِ انسانی حقوق شکایت پر ایکشن لے گی۔
Discussion about this post