عدالت عظمیٰ میں تحریک انصاف نے درخواست دائر کردی ہے۔ جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر ارکان کو فریق بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی استدعا ہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرائی جائیں اور ساتھ ہی شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے خلاف کریمنل کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پی ٹی آئی کے مطابق اُن کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منصوبہ بندی کے تحت منظور نہیں کیے گئے۔ تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف، رانا ثنا، اعظم تارڑ اور ایاز صادق کے خلاف فوجداری کارروائی ہونی چاہیے۔ تحقیقاتی کمیشن بنا کر وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے انکوائری کی جائے۔
Discussion about this post