صدر پاکستان عارف علوی نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے ناصرف برطرف کرنے کا حکم دیا بلکہ جرمانہ جو 20 لاکھ روپے تھا اب اسے 25 لاکھ روپے بھی کردیا۔ صدرعارف علوی کے مطابق ثابت ہوچکا ہے کہ خاتون ملازم کو فحش، جنسی ، زبانی اور توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات سے ہراساں کیا گیا۔ جب ایسے کیس بلاشک و شبہ ثابت ہو جاتے ہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔ صدر پاکستان کے مطابق خواتین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے ایسے قدم اٹھانا ضروری ہیں
Discussion about this post