چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ نیب پہلے ہی جواب جمع کراچکی ہے کہ اب مریم نواز کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں۔ نیب کے مطابق سپریم کورٹ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ فوجداری مقدمہ درج ہونے پر کسی کو آئینی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ لاہور ہائی کورٹ نے نیب کا موقف جاننے کے بعد مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Discussion about this post