برطانوی اخبار ” گارجین ” کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس زمین پر اگر کوئی سب سے زیادہ جھوٹ بولتا ہے تو وہ عمران خان ہیں۔ عمران خان کی دھوکے بازی نے معیشت تباہ کردی۔ اقتدار سے محروم ہونے کے بعد وہ معاشرے میں تفریق لاتے ہوئے زہر گھول رہے ہیں۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ایک بد ترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے کیونکہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، آسمان سے اونچے غیر ملکی قرضوں، گرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر اور اب 30 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں آنے کے بعد سے ہے۔ عمران خان نے ملکی معاملات ذاتی ایجنڈے کے مطابق چلائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لیک ہونے والی آڈیوز عمران خان کے خلاف ناقابل تردید شواہد ہیں۔ عمران خان سڑکوں پر ہیں لیکن نئی حکومت ملکی مسائل اور دشواریوں کو حل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ عمران خان نے اس معاشرے میں لاتعداد زہر کے ٹیکے لگائے ہیں اسے اتنا پولرائز کر دیا ہے جتنا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر نفرت پیدا کررہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کئی معاملات میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے مشورہ کرتے ہیں کیونکہ وہ صرف اُن کے بھائی ہی نہیں لیڈر بھی ہیں لیکن نواز شریف نے ہر فیصلے کرنے کی انہیں مکمل آزادی دے رکھی ہے۔
Discussion about this post