آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج سیاست سے خود کو دور کرچکی ہے اور دور ہی رہنا چاہتی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے مطابق وہ اپنی دوسری مدت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی لاغر اور کمزور معیشت کو بحال کرنا تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ مضبوط معیشت کے بغیر سفارت کاری نہیں ہو سکتی اور ناہی ہی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے سیکریٹری دفاع ریٹائرجنرل لائیڈ جیمز آسٹن کے علاوہ دیگر امریکی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ جن میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے حمایت پر امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے عالمی شراکت داروں کی مدد انتہائی ضروری ہو گی۔
Discussion about this post