سوشل میڈیا پر سابق وزیراعطم عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک منظرعام پر آئی ہے۔ اس آڈیو لیگ میں عمران خان کےہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا اشارہ مل رہا ہے۔ عمران خان کی یہ تیسری آڈیو لیک ہے۔ جس میں عمران خان یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا۔ 48 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ بڑی چیزیں ہورہی ہیں اور میں کئی چالیں چل رہا ہوں۔ عمران خان اس مبینہ آڈیو میں کہتے ہیں کہ 5 ارکان قومی اسمبلی تو میں خرید رہا ہوں ، وہ بڑے اہم ہیں، اس کو کہیں کہ اگر وہ پانچ اور لے دے، دس ہوجائیں گے تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان مزید کہتے ہیں کہ کوئی پرواہ نہیں کیا صحیح ہے کیا غلط ۔ ہر حربہ آزماؤں گا۔ میں نے مسیج دینا ہے۔ اس وقت قوم الارم ہوئی ہےلوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح سے ہم جیت جائیں۔ ایک ایم این اے بھی اگر کوئی توڑ لیتا ہے تو بہت فرق پڑے گا۔
Many more to come??? https://t.co/nY3gWAEwos
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 7, 2022
Discussion about this post