سابق وزیراعظم عمران خان دن بھر میں ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔ کہا جارہاہے کہ یہ سائفر معاملے کا تیسرا پارٹ ہے۔ اس گفتگو میں عمران خان کے علاوہ اسد عمر اورشیریں مزاری کی مبینہ آواز سنی جاسکتی ہے۔ جس میں عمران خان کہتے ہیں کہ سائفر کا بہت بڑا اثر دنیا بھر میں چلا گیا۔ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام تو ہمارے ساتھ ہیں ۔ میر جعفر اور میر صادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ ( اسد عمر اور شیریں مزاری) نے لوگوں میں فیڈ کرنا ہے۔ عمران خان سے اسد عمر کہتے ہیں کہ اسد عمر کہتے ہیں کہ ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائیٹ میں یہ جو ہم اب کر رہے ہیں ناں لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔ شیریں مزاری کہتی ہیں کہ چائنیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہےکہ امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان کی آواز آتی ہے کہ حکمت عملی یہ ہے کہ پبلک ہمارے ساتھ بیٹھی ہے، اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتےہیں کہ اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو، جو بھی جائے اسمبلی میں ووٹ دینے کےلیے اس کے یعنی وہ برانڈڈ ہو۔
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) October 7, 2022
Discussion about this post