سہہ فریقی سیریز میں کرائس چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو باسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کی خاص بات پلیئرآف دی میچ بابراعظم کی دھواں دھار بیٹنگ تھی، جنہوں نے صرف 53 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹیں کھو کر 148 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تباہ کن بالنگ کی اور صرف 28 رنز دے کر 3 شکار کیے۔ ان کے علاوہ محمد وسیم اور نواز نے دو دو کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کا راستہ دکھایا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کنوائے نے سب سے زیادہ 36 رنزاسکور کیے۔ جبکہ مارک چمپمین نے 32 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
جواب میں پاکستان کو صرف 37 رنز پر رضوان اور شان مسعود کا نقصان برداشت کرنا پڑا لیکن پھر شاداب خان نے بابراعظم کے ساتھ مل کر جیت کی بنیاد رکھی۔ شاداب خان نے تیز رفتاری کے ساتھ 34 رنز اسکور کیے۔ پاکستان نے میچ ایک اوور 4 گیندیں جیت کر اب تک ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ پاکستان اب منگل کو نیوزی لینڈ سے ہی دو دو ہاتھ کرے گا جبکہ اتوار کو میزبان اور بنگلہ دیش کا آمنا سامنا ہوگا۔
Discussion about this post