سوشل میڈیا پر یہ افواہ گرم ہے کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ایکسرے بھی سوشل میڈیا پر گردش میں ہےجس کو لے کریہ دعویٰ کیا جارہا ہے یہ آصف زرداری کا ہے۔
مبینہ طور پر یہ آصف علی زرداری کے سینے کا ایکسرے ہے، ڈاکٹرز کے مطابق وہ کینسر کی لا علاج اسٹیج پر ہیں، پھیپھڑوں میں پانی بھرنے سے صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے pic.twitter.com/yaubck7yQb
— Rao Faisal (@RaoFaisalSpeaks) October 6, 2022
اس حوالے سے وفاقی وزیر شیری رحمان نے آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے من گھڑت خبروں کی تردید کی ہے۔ بذریعہ ٹوئٹ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے آصف زرداری کا نہیں ہے۔ آصف علی زرداری زیر علاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعاؤں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہونگے۔ یاد رہے کہ آصف زرداری کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے ان کا نہیں ہے۔ آصف علی زرداری زیر اعلاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعائوں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہونگے۔
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) October 8, 2022
Discussion about this post