مہمان ٹیم 2 ٹیسٹ، 8 ایک روزہ میچز اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا رخ کرنے کے لیے 2 مراحل میں آئے گی۔ پہلے مرحلے میں 27 دسمبر کو یہ دورہ شروع ہوگا جس کا اختتام 15 جنوری کو ہوگا۔ اس دوران نیوزی لینڈ اور پاکستان 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچوں میں قسمت آزمائیں گی۔ یہ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ کراچی میں 27 سے 31 دسمبر تک جبکہ دوسرا 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل کو پھر سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ جو 7 مئی تک جاری رہے گا۔
اس دوران 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں ٹاکرا ہوگا۔ ابتدائی 4 ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں ہوں گے جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں ہونے جارہے ہیں ۔آخری 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، 4 اور 7 مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ ہیں جبکہ باقی 10 وائٹ بال میچز گزشتہ سال ستمبر میں ملتوی ہونے والی سیریز میں شامل تھے۔
Discussion about this post