میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول وین معمول کے مطابق اسکول کی طرف رواں دواں تھی کہ سوات کے علاقے گلی باغ میں نامعلوم افراد کی جانب سے اس پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیورمحمد حسین موقع پر جاں کی بازی ہار گیا جبکہ 2 بچے بری طرح زخمی ہوئے۔ ڈی پی او سوات زاہد مروت نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی تھی جس نے پورے علاقے کا گھیراؤ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ بہت جلد دہشت گردوں قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ اُدھر صوبے کے وزیراعلیٰ محمود خان نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب واقعے کے خلاف سوات میں طلبا، اساتذہ اور عوام نے مظاہرہ کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس مقام پر 10 سال پہلے نوبل انعامہیافتہ ملالہ یوسف زئی کی گاڑی پر بھی حملہ ہوا تھا۔
Discussion about this post