تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ کیوی ٹیم نے مقررہ ہدف 131 صرف 16 اوور میں مکمل کرلیا۔ فن ایلن نے 62 رنگ کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ اکلوتے آؤٹ ہونے والے ڈیون کونوے 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام رہی۔
بابر اور رضوان کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد باقی ماندہ کھلاڑیوں نے پچ کر کھڑے ہو کر رنز بنانے کی جستجو ہی نہیں۔ افتخار اور آصف علی نے طویل عرصہ وکٹ پر گزارا لیکن انتہائی سست اور محتاط بلے بازی کرتے ہوئے 47 گیندوں پر صرف 52 رنز جوڑے۔ پاکستان کی طرف سے ٹاپ اسکور افتخاراحمد 27 رنز بنا کر رہے جبکہ آصف علی نے 25 رنز کیے۔ حیدرعلی، شان مسعود، شاداب خان خاطرخواہ اسکورکرنے میں بے بس نظر آئے۔
پاکستان کی ناقص بلے بازی کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہےکہ ٹیم کی طرف سے ایک بھی چھکا نہیں لگا۔ پاکستان اس ہار کے باجود فائنل کھیلنے والی ٹیم ہےجبکہ بابرالیون اب جمعرات کو بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی۔
Discussion about this post