ملک میں پہلی مرتبہ ڈرون کیمروں کو اب ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ لاہور کے مال روڈ پر آزمائشی بنیادوں پر ڈرون کیمروں سے یہ کام لینے کا آغاز ہوا۔ جس کے درون روڈ بلاک، مظاہروں اور متبادل روٹس پلان کا جائزہ بھی لیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کےحکام کہتے ہیں اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک کے دباؤ کو بہتر بنانے میں مدد ملےگی ۔ اس تجربے کے دوران سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مال روڈ پراحتجاج کے دوران ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جبکہ ان کے ساتھ ایس پی ٹریفک آصف صدیق اور ایس پی شہزاد خان بھی تھے۔ سٹی ٹریفک ہولیس آفیسر سی ٹی او کے مطابق اسموگی وہیکلز، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو باقاعدہ طور پر مانیٹر کیا جائے گا۔ ایسے افراد جو غلط پارکنگ کرتے ہیں وہ بھی ان ڈرون کیمروں کی زد میں ہوں گے۔
پاکستان میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ، سرویلنس کا آغاز. مال روڈ پر تجرباتی طور پر ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا.#Dronemonitoring #Trafficfines #Trafficrules #Trafficpolice #Followrules #Safelife #IGPPunjab #Socialmedia #Police pic.twitter.com/fYRALIp6s3
— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) October 12, 2022
Discussion about this post