ایف آئی اے کی طرف سے درج مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ جس نے سماعت کے دوران ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو عمران خان کی گرفتاری سےبھی روکنے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر عدالت میں عمران خان بھی پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی گرفتاری کا خطرہ ہے۔چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ آپ کے خیال میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کون سی عدالت میں جانا چاہیے؟۔ جس پر وکیل کا جواب تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت جانا چاہیے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان کہاں ہیں؟ پیش کیوں نہیں ہوئے؟ وکیل کے مطابق عدالت حکم کرے تو عمران خان فوری عدالت پیش ہوجائیں گے۔ جس کے بعد وہ سخت حفاظتی انتظامات کے تحت عدالت آئے۔
چیف الیکشن کمشنر نون لیگ کا آدمی ہے اور جانبدار ہے ۔اسلام ہائیکورٹ پہنچنے پر عمران خان کی صحافیوں سے بات چیت ۔👇👇👇👇 pic.twitter.com/7Zs8MPAqFA
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) October 12, 2022
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔جس کی انہوں نے تیاری بھی کرلی ہے۔
Discussion about this post