اچانک ہی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ نیشنل گرڈ میں خلل کو اس تعطل کی اہم وجہ بیان کیا جارہاہے۔ یہ خلل 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکال گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کراچی میں کینپ نیو کلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے۔ بجلی کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ بریک ڈاؤن نے ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی بندش پیدا کردی ہے۔ اُدھر کراچی میں راشد منہاس روڈ، گلشنِ جمال، ڈالمیا روڈ، گلستانِ جوہر،گلشنِ اقبال، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، پی ای سی ایچ سوسائٹی، لیاقت آباد سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا، ناگن چورنگی، بفر زون، کھارادر، لیاری،ملیر سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کی معطلی کی تحقیقات کررہے ہیں ساتھ ہی ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات بھی جاری ہیں۔ دوسری جانب وزارتِ توانائی کے اعلامیے کے مطابق مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی ہوئی ہے۔ جس کے باعث کئی پاور پلانٹس ایک کے بعد ایک ٹرِپ ہو رہے ہیں۔جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گڈو تھرمل پاور کے تمام یونٹ ٹرپ ہوجانے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار زیرو ہوگئی۔ سندھ بلوچستان اور پنجاب کو گڈو تھرمل پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ جیکب آباد، شکارپور، سبی، دادو، راجن پور، رحیم یار خان، گھوٹکی کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں جس سے مُلک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیاجائگا
— Ministry of Energy (@MoWP15) October 13, 2022
Discussion about this post