بابراعظم اور رضوان نے ایک بار پھر پاکستانی پرستاروں کو مایوس نہیں کیا۔ 174 رنز کے تعاقب میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 101 رنز کی شراکت ہوئی۔ بابر نے 55 رنز جوڑے۔ جبکہ مین آف دی میچ رضوان کی باری 69 رنز سے سجی تھی۔ پاکستان کی جانب سے دوسرے نمایاں بلے باز نواز رہے، جنہوں نے ناٹ اؤٹ رہتے ہوئے 45 رنز بنائے۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اترنے کی تیاری کرلی ہے۔ آج کے میچ میں ٹاس بنگلہ دیش نے جیتا۔ جس نے لٹن داس کے 69 اور شکیب الحسن کے 68 رنز کے ساتھ اسکور بورڈ پر 173 رنز سجائے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد وسیم نے 2 دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
Discussion about this post