پیر مہرعلی شاہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد لانگ مارچ کی کال دینے والے ہیں جس میں وہ خود آگے ہوں۔ حقیقی آزادی کے حصول کے لیے جیل تو کیا جان بھی دینی پڑے تو اس کے لیے وہ تیارہیں۔ عمران خان کے مطابق ہر دن ان کے خلاف نئی ایف آئی آر درج ہوتی ہے۔ روز وہ عدالت جا کر ضمانت کراتے ہیں۔ ناانصافی کے خلاف آواز اونچی کرنا بھی جہادہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اُنہوں نے کرکٹ سے سیاست تک کے سفر کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ انسان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خوف ہے۔ بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔ لیڈر آزاد ہوتے ہیں۔ حقیقی آذادی کے لیے ہر ایک کو نکلنا ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ارسطو نے کہا تھا کہ معاشرے میں ناانصافی ہو تو سبھی اس کے خلاف کھڑے ہوں۔
Discussion about this post