جوبائیڈن نے ڈیمو کریٹک کانگریس کمپین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔ ان کے خیال کے مطابق پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کہتے ہیں کہ چینی صدر کو علم ہے کہ انہیں کیا چاہیے مگر ان کے ساتھ لاتعداد مسائل ہیں۔ دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔
پاکستان کا ردعمل
امریکی صدر کے متنازعہ بیان پر پاکستانی دفترخارجہ کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ سمجھنا مشکل ہے صدر بائیڈن نے غیر ضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے دریافت کیے سوال پر کہا کہ جو بائیڈن کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں، یہ بالکل بے بنیاد ہے، امریکی صدر کا پاکستان سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار بالکل غلط ہے، پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔
ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ، نواز شریف
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے جو بائیڈن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ایٹمی ملک جو بین الاقوامی قوانین اور طریقوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ تمام آزاد ریاستوں کی طرح، پاکستان اپنی خود مختاری، خود مختار ریاست اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
Pakistan is a responsible nuclear state that is perfectly capable of safeguarding its national interest whilst respecting international law and practices. Our nuclear program is in no way a threat to any country. Like all independent states,
…1/2
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 15, 2022
عمران خان کی جو بائیڈن پر تنقید
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن سے وہ 2 سوال ہیں۔ دنیا بھر میں، پاکستان نے نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟دوسرا یہ کہ جو بائیڈن کے پاس پاکستانی جوہری ہتھیاروں سے متعلق کیا معلومات ہیں؟
I have 2 Qs on this: 1. On what info has @POTUS reached this unwarranted conclusion on our nuclear capability when, having been PM, I know we have one of the most secure nuclear command & control systems? 2. Unlike the US which has been involved in wars https://t.co/nkIrlekBxQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے۔ بائیڈن کا بیان حکومت کی خارجہ پالیسی اور اس کے ’امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی‘ کے دعووں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
Discussion about this post