بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر پینترا بدلا اور دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا کہ وہ اپنی ٹیم کو ایشیا کپ کے لیے پاکستان کسی بھی ضرورت روانہ نہیں کریں گے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے یہ منطق پیش کی ہے کہ مجوزہ ایشیا کپ جس کی میزبانی پاکستان کرے گا، اسے کسی غیر جانبدار ملک میں کرایا جائے تو بھارتی کرکٹ ٹیم کو شامل کرنے کا سوچا جائے گا۔ یاد رہے کہ اگلے برس ایشیا کپ پاکستان میں ہونا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ اب اس بات کی پوری کوشش کررہا ہے کہ اسے کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کردیا جائے۔
بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے یہ اعلان بھارتی کرکٹ بورڈ کے اہم اجلاس کے بعد کی ہے۔ پاکستان میں بھارتی کرکٹ ٹیم آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کے لیے آئی تھی۔ اس کےبعد ممبئی حملوں کا بے بنیاد الزام لگا کر بھارت پاکستان کا مہمان بننے سے مسلسل انکاری کرتا چلا آرہا ہے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر کے لیے راجر بنی کا انتخاب ہوگیا ہے۔ سابق فاسٹ بالر راجر بنی، گنگولی کی جگہ یہ زمے داری سنبھالیں گے۔
Discussion about this post