ملیبورن میں 23 اکتوبر کو 2 روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ جس کے تمام تر ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوچکے ہیں۔ ایک عام امکان یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ اتوار کو ملیبورن میں دھواں دھار بارش کی پیش گوئی ہے اور ممکن ہے کہ یہ میچ نہ ہو لیکن اس کے باوجود پاکستان اور بھارت دونوں طرف اس بڑے مقابلے کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ ایک سال کے دوران پاکستان اور بھارت چوتھی بار دو دوہاتھ کرنے اتریں گی۔ گزشتہ 3 میں سے 2 پاکستان نے جیتے ان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا وہ تاریخی میچ بھی شامل ہےجس میں کوہلی الیون کو 10 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ اب 23 اکتوبر کے میچ کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ریسلر اور ہالی وڈ کے شہرت یافتہ مہنگے اداکاردی راک کا جوش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ جنہوں نے بھارتی چینل کے لیے ایک تشہیری کمرشل میں کام کیا ہے۔ جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جب عظیم ترین حریف آپس میں ٹکرائیں گے تودنیا ساکت کھڑی ہو جائے گی۔ یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں ۔”بدقسمتی سے اس تشہیری ویڈیو میں اسپورٹس چینل ہوتے ہوئے بھارتی ٹی وی نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ بھارتی کھلاڑیوں کو ہی نمایاں کیا۔
Discussion about this post