پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کے اس بیان پر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔ پی سی بی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بیان کے مطابق جے شاہ کا بیان حیران اور مایوس کن ہے۔ ایشیا کپ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرانے کا سوچ نہیں سکتے۔ جے شاہ کا بیان اس بات کی عکاسی کررہا ہے یہ سوچے سمجھے بغیر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ اے سی سی کے اجلاس کے بعد ارکان کی بھرپور حمایت پاکستان کے ساتھ تھی جبھی پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی بھی ملی۔ اب اس ایونٹ کی منتقلی کا جے شاہ کا خیال اس سوچ اور روح کے خلاف ہے جس کے تحت ستمبر 1983 میں اے سی سی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ اے سی سی وہ ادارہ ہے جو اپنے اراکین کے مفادات کے تحفظ اور ایشیا میں کرکٹ کے کھیل کی ترقی اور اسے فروغ دینے کے لیے بنایا گیا تھا لیکن اس طرح کے بیانات کا مجموعی اثر ایشیا اور بین الاقوامی کرکٹ کی کمیونیٹیز کو تقسیم کر سکتا ہے۔
PCB responds to ACC President’s statement
Read more ➡️ https://t.co/mOLMp4emI3 pic.twitter.com/wjjQQy4IXa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 19, 2022
Discussion about this post