پشاور کی این سی ایس یونیورسٹی میں خاتون گلوکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جن کے سامنے طالب علم موجود ہیں اورگلوکارہ قابل اعتراض لباس کے ساتھ گلوکاری کررہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے فن فیئر میں اخلاقیات کی تمام تر حدیں پار کردی گئیں۔ گلوکارہ کا انداز قابل مذمت ہےاور افسوس کا امر تو یہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس سارے معاملے پر کچھ نہیں کہا۔ سوشل میڈیا پر جب ہنگامہ بڑھا تو صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش بھی جاگے جنہوں نے متعلقہ تعلیمی ادارے کو نوٹس جاری کردیا اور تین دن کے اندر اس سارے معاملے کا جواب طلب کیا ہے، بصورت دیگر یونیورسٹی کا الحاق ختم کردیا جائے گا۔ تعلیمی ادارے کی انتظامیہ کے مطابق این سی ایس میں ہنر میلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آرگنائزرز نے میلے کے اختتام پر موسیقی کا ایونٹ رکھا، غیر ملکی گلوکارہ کی پروگرام میں شرکت اُن کے علم میں نہیں تھی، واقعے پر لوگوں کی دل آزاری ہوئی جس پر معذرت کی جارہی ہے۔
پشاور کی یونیورسٹی این سی ایس میں گلوکارہ کے لباس کے معاملہ پر یونیورسٹی ڈائریکٹر کی معذرت اور بیان pic.twitter.com/gOUE1I4pwh
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) October 20, 2022
Discussion about this post