پاکستانی صحافی اور اینکر ارشد شریف کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے جاری کردی ہے۔ جس میں بتایا گای ہے کہ ارشد شریف کی گاڑی ان کا قریبی عزیز چلا رہا تھا۔ مگادی ہائی وے پر پولیس نے رکاوٹیں لگا کر روڈ بند کررکھا تھا۔ جسے دیکھتے ہوئے بھی ارشد شریف کی گاڑی نہیں روکی۔ جس کے ردعمل پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ اہلکاروں نے گاڑی پر 9 گولیاں برسائیں۔ ان میں سے ایک ان کے سر پر لگی۔
دوسری جانب کینیا کی انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کی چیئرپرسن این ماکوری نے پاکستانی سینئر صحافی و ٹی وی اینکر ارشد شریف کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے حوالے سے پریس کانفرنس کی ہے۔ اُن کے مطابق گزشتہ شام کجیاڈو کاؤنٹی میں ایک پاکستانی کو مبینہ طور پر پولیس نے قتل کر دیا، ریپیڈ رسپونس ٹیم جائے حادثہ پر بھیج دی گئی ہے۔پاکستانی شہری کی شناخت ارشد شریف کے نام سے ہوئی ہے۔ اُدھر وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر کو فون کرتے ہوئے ارشد شریف کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔
Discussion about this post