سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت نے عمران خان کی لانگ مارچ روکنے کی استدعا کی۔ جس پر سپریم کورٹ نے فوری طور پر لانگ مارچ روکنے کی یہ درخواست رد کردی۔ اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ حکومت قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا حق رکھتی ہے۔ حفاظتی اقدامات حکومت کرے، عدالت بس یہی چاہتی ہے کہ کوئی ظالمانہ کارروائی نہ کی جائے۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے مطابق کسی سے احتجاج کا حق چھینا نہیں جاسکتا۔ قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج آئینی حق ہے۔ عدالت ایگزیکٹو نہیں ہے اور ناہی بننے کی خواہش رکھتی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے مطابق احتجاج عمران خان کی سیاسی حکمت عملی ہے، اچھا کہہ سکتے ہیں اور ناہی برا لیکن سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔ عدالت عظمیٰ اپنے قلم کو چھڑی کے طور پر استعمال نہیں کر سکتی۔
Discussion about this post