ایلون مسک نے یہ ذمے داری سنبھالنے کے فوراً بعد کمپنی کے کچھ افسران کی چھٹی کردی۔ الزام یہ لگا کہ انہوں نے الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو گمراہ کیا۔ ایلون مسک کہتے ہیں کہ وہ ایسا الگورتھم بنانا چاہتے ہیں جو اس بات کا تعین کرے کہ صارفین کو کس نوعیت کا مواد درکار ہے۔ ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد کہ وہ ملازمتوں میں کمی کرنے والے ہیں ٹوئٹر کے لگ بھگ ساڑھے 7 ہزار ملازمین پریشان ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب ایلون مسک نے یہ واضح کردیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انہوں نے دولت کمانے کے لیے نہیں خریدا بلکہ وہ بنی نوع انسان کی خدمات کرنا چاہتے ہیں۔
Entering Twitter HQ – let that sink in! pic.twitter.com/D68z4K2wq7
— Elon Musk (@elonmusk) October 26, 2022
Discussion about this post