ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ کسی کا کہنا ہے کہ زمبابوے نے جعلی مسٹر بین بھیجنے کا پاکستان سے بدلہ لے لیا۔ ایسے میں زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگا گوا نے ٹیم کو جہاں مبارک باد دی وہیں ساتھ لکھا کہ پاکستانیوں اگلی بار اصلی مسٹر بین روانہ کرنا۔
What a win for Zimbabwe! Congratulations to the Chevrons.
Next time, send the real Mr Bean…#PakvsZim 🇿🇼
— President of Zimbabwe (@edmnangagwa) October 27, 2022
جس کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف کا جواب انتہائی دلچسپی سے بھرا تھا۔ جنہوں نے زمبابوے کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے پاس اصلی مسٹر بین تو نہیں لیکن کرکٹ کا اصلہ جذبہ ہے۔ ہم پاکستانیوں کو اچھی واپسی کی مضحکہ خیز عادت ہے۔ پاکستان کے خلاف زمبابوے کی جیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کو مبارک باد بھی دی اور ساتھ ہی کہا کہ آپ کی ٹیم بہت اچھا کھیلی ۔
We may not have the real Mr Bean, but we have real cricketing spirit .. and we Pakistanis have a funny habit of bouncing back 🙂
Mr President: Congratulations. Your team played really well today. 👏 https://t.co/oKhzEvU972
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 27, 2022
Discussion about this post