تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فیصل واؤڈا کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔ باقاعدہ طور پر نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان نے فیصل واؤڈ کو کہا ہے کہ آپ نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا اور جواب کے لیے طے شدہ مدت ختم ہونے پرآپ کو پارٹی سے نکال جارہا ہے۔ یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو تحریک انصاف کے سینئررہنما فیصل واؤڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور یہ نوٹس فیصل واؤڈا کی اُس پریس کانفرنس کے حوالے سے تھا جس میں انہوں نے عمران خان کی لانگ مارچ کو خونی قرار دیا تھا جبکہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر کئی سوال اٹھائے تھے۔
Discussion about this post