تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لانگ مارچ کے 5 ویں دن گوجرانوالہ میں قافلہ پہنچ گیا ہے۔اس موقع پر عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب بھی واپس آئے تو ان کے حلقے سے ان کے مخالف کھڑا ہو کر شکست دوں گا۔ عمران خان کے مطابق وہ نواز شریف نہیں کہ پاکستان سے بھاگ جائیں۔ ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف انتظار کررہے ہیں کہ انہیں طاقت ور لوگوں سے این آر او مل جائے اور پھر وہ واپس آئیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہوائی اڈے سے اڈیالہ جیل لے کر جائیں گے۔ نوازشریف اسی طرح واپس آجائے گا جس طرح اسحاق ڈار واپس آگیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا سے این او سی لی جارہی ہے کہ روس سے تیل لے سکتے ہیں کہ نہیں؟ باہر سے اسکرپٹ دی جاتی ہے روس سے سستا تیل نہیں لینا۔
Discussion about this post