خاتون صحافی صدف نعیم کے شوہر نعیم بھٹی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اُن پر دباؤ ڈال کر ان سے اپنی مرضی کا فیصلہ کرایا گیا۔ نعیم بھٹی کہتے ہیں کہ میں جانتا ہوں کہ صدف کی موت حادثہ تھی اور وہ بھی اتفاقی اسی لیے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نعیم بھٹی کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ اس حادثے پر قانونی کارروائی نہ کروانے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔ نعیم بھٹی کے مطابق خوشی ہوئی کہ تحریک انصاف کے سربراہ گھر آئے اور انہوں نے تعزیت کے ساتھ 50 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔
Discussion about this post