آئی جی سندھ غلام نبی میمن کہتے ہیں کہ کراچی کی مچھر کالونی میں 2 نوجوانوں کو جان سے مارنے والے نامزد 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان کی شناختی پریڈ مکمل ہوچکی ہے اور باقیوں کی آنے والے دنوں میں۔ بچوں کے اغواء سے متعلق کچھ افواہیں تھیں جو پولیس والے کام نہیں کر رہے ان کو سزا دی جائے گی۔ یاد رہے کہ کراچی کی مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے نوجوانوں کی ہلاکت کے کیس میں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر پیش ہوئے تھے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ مچھر کالونی میں وحشیانہ واقعہ پیش آیا تھا جس میں علاقہ مکینوں نے بچوں کے اغوا کا جھوٹا الزام لگا کر ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کر کے قتل کردیا تھا۔
Discussion about this post