عمران خان کے لانگ مارچ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کے مطابق اب عمران خان کا حقیقی آزادی مارچ 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچے گا جس کے بعد اگلے دن تمام قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہوں گے۔ عمران خان نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ لے کر لاہور سے لانگ مارچ پر نکلے ہوئے ہیں جنہوں نے جمعے کو اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن ابھی تک ان کا قافلہ گجرنوالہ ہی پہنچا ہے۔
Discussion about this post