سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ تصدیق شدہ یا ” بلو ٹک ” کی آرزو رکھنے والے صارفین اب 8 ڈالرز یعنی پاکستانی روپے میں 1774 روپے کے لگ بھگ ماہانہ فیس ادا کرکے یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے یہ فیصلہ اس لیے بھی کیا جارہا ہے تاکہ جعلی اکاؤنٹس اور ٹرول کا کوئی حل نکالا جائے۔ ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے لیے ” بلو ٹک ” والے اکاؤنٹس کی ماہانہ فیس ایڈجسٹ کی جائے گی۔ ایسے صارفین کو جوابات، ٹیگنگ اور سرچنگ میں بھی ترجیح دی جائے گی۔
Twitter’s current lords & peasants system for who has or doesn’t have a blue checkmark is bullshit.
Power to the people! Blue for $8/month.
— Elon Musk (@elonmusk) November 1, 2022
سب سے بہتر بات تو یہ ہے کہ انہیں طویل ویڈیواور آڈیو پوسٹ کرنے کا اہل سمجھا جائے گا جبکہ انہیں اشتہارات بھی دیے جائیں گے۔ ماہانہ فیس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ٹوئٹر کے منفرد تخلیق کاروں کو بطور انعام دیا جائے گا۔ مشہور شخصیات بالخصوص سیاست دانوں کے لیے ایک خاص ٹیگ متعارف کروایا جائے گا۔ یہ اکاؤنٹ زیادہ بااختیارہوں گے۔ یاد رہے کہ جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدا ہے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ وہ 20 ڈالرز ماہانہ فیس ادا کریں گےجس پر صارفین نے خاصا اعتراض کیا تھا۔ بہرحال اب ایلون مسک کے وضاحتی بیان کے بعد یہ سروس امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پہلے متعارف کرائی جائے گی۔
Discussion about this post