اسلام آباد کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے سری نگر ہائی وے پر جلسے کی مخالفت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ جنرل نے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں یہ موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے تحریک انصاف کو اس کی پسند کے مقام پر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سری نگر ہائی وے کے بجائے تحریک انصاف کوئی اور مقام کا انتخاب کرلے۔ اسلام آباد انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ وہ ہائی وے ہے جہاں سے لاکھوں شہری سفر کرتے ہیں اور جلسے کی صورت میں مشرقی علاقے اور آزاد کشمیر سے رابطہ کٹ سکتا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے پوچھا گیا کہ وہ دھرنا کب ختم کریں گے لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ بھی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مختص مقام پر پرامن احتجاج کی یقین دہانی کرائی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق 25 مئی کو یقین دہانی کے باوجود پی ٹی آئی کارکن ریڈ زون میں داخل ہوئے اور املاک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اسی تناظر میں خدشہ ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ایک بار پھر ریڈ زون میں داخل ہو کر پرتشدد احتجاج کرسکتے ہیں۔
Discussion about this post