افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لگائے گئے الزامات مین کوئی سچائی نہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ادارے کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمے دارانہ الزامات ناقابل قبول ہیں۔ عمران خان کی جانب سے اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ آج ادارے پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک ہیں۔ پاک فوج کو انتہائی پیشہ ورانہ ہونے پر خود پر فخر ہے، پاک فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل فوج ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے افواج پاکستان کا مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔ حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔ کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئی ایس پی آر نے حکومت سے کہا ہے کہ بغیر کسی ثبوت ادارے کی ہتک کے ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
Discussion about this post