تحریک انصاف کے کارکن اور رہنما اسلام آباد ائیرپورٹ کو جانے والے راستے ایم 1 اور ایم 2 پر احتجاج کررکے ہیں۔ اسی بنا پر مسافروں کو ائیرپورٹ تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے وفاقی پولیس نے چیف کمشنر اور سیکرٹری داخلہ کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں اس بات کی اجازت مانگی گئی ہے کہ متعلقہ راستوں کو کلئیر کرنے کی ہدایت دی جائے۔ خط کے مطابق ائیرپورٹ کا شمار اہم تنصیبات میں ہوتا ہے، جس کے راستے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور آئین پاکستان بھی ان راستوں کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ راستے انتظامی طور پر پنجاب کی حدود میں آتے ہیں اور سبھی وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت اسی راستے سے ہوتی ہے،۔
خط میں اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ملک کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔ اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا حکم دیا جائے، آئین کے تحت چیف سیکرٹری پنجاب اور پولیس چیف کو واضح ہدایات دی جانی چاہئیں۔
Discussion about this post