وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا نے خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت کو حکم دے دیا ہے کہ وہ فوری طور پر شاہراہیں کھلوائیں اگر یہ آئینی اور قانونی کام نہ کیا تو نتائج کے لیے بھی تیار رہیں۔ وفاقی وزیر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومتیں فتنہ فساد برپا کرنےو الے شرپسندوں کی حفاظت کررہی ہیں۔ عمران خان انقلاب لانے کے دعوے کررہے تھے لیکن مرضی کی ایف آئی آر تک درج نہیں کرپائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما سڑکیں بلاک اور فساد کرکے ویڈیو قیادت کو بھیج رہے ہیں۔ عدالت عظمیٰ اور عالیہ کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے کہ اس احتجاج کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں کس قدر دوبھر اور عذاب سے دوچار ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جذبات کا ٹھیس پہنچ رہی ہے اگر ردعمل آیا تو ایسا نہ ہو پولیس ان کی حفاظت کررہی ہے وہ نہ کرپائے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی حدود سے دور بیٹھ کر عوام کے لیے مشکل پیدا کررہے ہیں جب کہ عوام نے ان کے فتنہ فساد مارچ کو مسترد کردیاہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق وہ چیف جسٹس، پبجاب اور کے پی کے بھی چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں کہ ان شرپسندوں کو روکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج کا فیصلہ تووزیراعظم کی زیر نگرانی وفاقی کابینہ ہی نے کرنا ہے۔
Discussion about this post