وزیراعظم نے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں انہوں نے مقتول صحافی اور اینکرپرسن کی موت کے حقائق جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ کے تمام دستیاب جج صاحبان پر مشتمل کمیشن بنایا جائے۔ کمیشن 5 سوالات پرخاص طورپر غور کرسکتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق ارشد شریف کی بیرون ملک روانگی میں کس نے سہولت کاری کی اس کا جائزہ لیا جائے۔ کوئی وفاقی یا صوبائی ایجنسی، ادارہ یا انتظامیہ ارشد شریف کو ملنے والی کسی دھمکی سے آگاہ تھے۔ اگر ارشد شریف کی جان کو خطرہ کی اطلاع تھی تو اس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے گئے؟
Discussion about this post