بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو مہنگی گھڑیاں ساتھ لانے پر ائیرپورٹ پر روکا گیا۔ کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ کنگ خان کے سامان میں 18 لاکھ سے زائد کی گھڑیاں تھیں جس کے لیے انہیں 6 لاکھ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی تھی۔ بالی وڈ بادشاہ شارجہ سے ممبئی پہنچے تھے۔ ائیر پورٹ پر وہ کافی دیر تک روکے گئے۔ جنہیں اُسی صورت میں جانے کی اجازت ملی جب انہوں نے کسٹم ڈیوٹی ادا کی۔
Discussion about this post